Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

شائع 25 اپريل 2020 08:35am

پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں لائیو اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جنگی جہازوں، ہوائی جہازوں نے اینٹی شپ میزائل فائر کئے۔

ترجمان کے مطابق میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت اور حربی تیاری کا ثبوت ہے۔

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیرالبحرایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔